مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سرحدی علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ڈرون حملوں میں طالبان اور حقانی دہشت گرد نیٹ ورک کے اہم ترین کمانڈر سمیت 31 دہشت گر ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق منگل کی سہ پہر ہونے والا تیسرا ڈرون حملہ بھی پاکستان کی کرم ایجنسی اور اس سے منسلک افغانستان کے علاقے پکتیا میں ہوا جس میں 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز پاک افغان سرحد پر کرم ایجنسی کے قریب ایک ڈرون نے ایک کمپاؤنڈ پر 4 میزائل داغے تھے جس کے نتیجے میں کمپاؤنڈ مکمل تباہ ہوگیا تھا جبکہ واقعے میں اہم طالبان کمانڈر اور ان کے متعدد ساتھیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات تھیں۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق مذکورہ ڈرون حملہ شوپولا کے علاقے میں ہوا تھا جس میں 5 افراد ہلاک ہوئے تاہم پولیٹیکل انتظامیہ سے موصول ہونے والی حالیہ رپورٹس کے مطابق ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ادھر فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں کرم ایجنسی کے پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ گذشتہ روز ہونے والے ڈرون حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے اہم کمانڈر ابوبکر افغانی سید کریمی اپنے متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستانی سرحد پر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ڈرون حملوں میں 31 دہشت گرد ہلاک
پاکستان کے سرحدی علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ڈرون حملوں میں طالبان اور حقانی دہشت گرد نیٹ ورک کے اہم ترین کمانڈر سمیت 31 دہشت گر ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1876015
آپ کا تبصرہ